بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پی ای ایس اے ایکٹ کو نافذ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کو پانی، جنگل اور زمین کے حقوق دینے کے لیے بامعنی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بہت سی عوامی فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرکے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ریاست میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ریاست کے مطلع شدہ علاقوں میں پی ای ایس اے ایکٹ کو نافذ کرکے لوگوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کل راجدھانی بھوپال میں یوتھ ڈائیلاگ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو پی ای ایس اے ایکٹ کے بارے میں آسان زبان میں اور تفصیل سے آگاہ کیا۔