پی جی طبی تعلیم میں ان سرویس کوٹہ بحال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /17 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم میں ان سرویس کوٹہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی جی ان سرویس کوٹہ کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے حکومت نے گزشتہ ماہ /18 اکٹوبر کو ڈی ایم ای رمیش ریڈی کو کنوینر نامزد کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی میں ڈی ایچ سرینواس راؤ وائس چانسلر کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی‘ ڈاکٹر کروناکر ریڈی نمس ڈائرکٹر منوہر کو بھی شامل کیا گیا تھا ۔ کمیٹی نے مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے کنوینر کوٹہ میں جملہ نشستوں میں 20 فیصد کلینکل ‘40 فیصد پری پیرا کلینکل نشستیں ان سرویس کوٹہ کے تحت مختص کرنے کی سفارش کی تھی۔ حکومت ان سفارشات کو جوں کا توں عمل کرنے یا ماضی کے تحت 30 فیصد کلینکل اور 50 فیصد پری پیرا کلینکل کو مختص کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ بہت جلد اس پر حکومت فیصلہ کرے گی ۔ دیہی علاقوں کے سرکاری ہاسپٹلس میں مستقل تجاویز کے تحت تقرر پانے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں ان سرویس کوٹہ کیلئے اہل قرار دیا جاتا ہے ۔ ان سرویس کوٹہ کے تحت دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے 300 گورنمنٹ ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کو پی جی کورس کرنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ ن