پی جی طبی کورسیس میں ان سرویس کوٹہ کے تحت 200 نشستیں مختص

   

کلینکل شعبہ میں 20 فیصد نان کلینکل شعبہ میں 30 فیصد نشستیں محکمہ صحت کے احکامات جاری
حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجس کے پی جی طبی تعلیم کی نشستوں کے بھرتی میں ان سرویس کوٹہ بحال کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کلینکل شعبہ میں 20 فیصد پری پیرا کلینکل شعبہ میں 30 فیصد نشستیں مختص کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال سے ہی تازہ احکامات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کالوجی نارئن ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے پی جی طبی تعلیم میں داخلوں کیلئے جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ان سرویس کوٹہ کی صراحت کی گئی ہے۔ یہ احکامات صرف گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے کنوینر کوٹہ میں ہی قابل قبول ہوں گے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالجس کے نصف نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت بھرتی کی جائیں گی۔ ماباقی نشستوں میں 20 فیصد کلینکل یعنی 120 پی جی نشستیں اور 30 فیصد پری پیارا کلینکل شعبہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ فی الحال سرکاری پرائمری ہیلت سنٹرس میں خدمات انجام دینے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹرس ان سرویس کوٹہ کے تحت داخلہ لینے کے اہل رہیں گے۔ ان سرویس کوٹہ میں داخلہ کیلئے پی جی نیٹ میں کوالیفائی ہونا لازمی ہے۔ تعلیمی سال 2021-22ء کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ان سرویس کوٹہ کے تحت 200 پی جی نشستیں دستیاب ہیں۔ ن