حیدرآباد :۔ رجسٹرار کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس تلنگانہ اسٹیٹ ورنگل کے بموجب پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سوپر اسپیشالیٹی اینڈ ڈینٹل امتحانات پروگرام کے مطابق منعقد شدنی 5 مئی اور 18 مئی 2021 تھے کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ٹی جے یو ڈی اے کی نمائندگی پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اڈوائزری آف نیشنل میڈیکل کمیشن کے احکامات مورخہ 27 اپریل 2021 کے مطابق تمام پوسٹ گریجویٹس کو مطلع کیا گیا کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں ڈیوٹی سے فوری رجوع ہوجائیں ۔۔