پی جی میڈیکل کونسلنگ کیلئے شیڈول کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے پی جی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آل انڈیا کوٹہ میں 50 فیصد نشستیں ، ریاستی کوٹہ میں ایم ڈی ، ایم ایس ، پی جی ڈپلوما نشستیں بھرتی کی جائیں گی۔ ریاستی کوٹہ کی نشستوں کو پر کرنے کیلئے کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ پہلے دو راؤنڈ میاپ اپ اسٹرے ویکنسی کے تحت نشستوں کو پُر کیا جائے گا۔ منگل سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا ہے جو 5 نومبر تک جاری رہے گا۔ نشستوں کے مختص کرنے کے علاوہ 8 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو 9 سے 14 نومبر کے درمیان نشستیں مختص کی جائیں گی اور وہ متعلقہ کالجس میں رپورٹ کریں۔ جنوری سے قبل اسٹرے ویکنسی سیٹ بھرتی کرنے کیلئے ایم سی سی کی جانب سے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں آل انڈیا کوٹہ اور اسٹیٹ کوٹہ کی نشستیں پُر کی جائیں گی۔ 2