پی راجیشور ریڈی ، ایم ایل سی عہدہ کا آج حلف لیں گے

   

حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) گریجویٹ زمرہ سے قانون ساز کونسل کے لئے منتخب ہونے والے پی راجیشور ریڈی کل اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے ۔ قانون ساز کونسل کے کارگزار صدرنشین بھوپال ریڈی صبح 10 بجے راجیشور ریڈی کو عہدہ کا حلف دلائیں گے ۔ اس موقع پر وزراء اور عوامی نمائندے موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ ورنگل ، کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کی گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے انتخابات میں راجیشو ریڈی کو آزاد امیدوار تین مار ملنا پر کامیابی حاصل ہوئی ۔R
راجیشور ریڈی نے کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے گریجویٹ رائے دہندوں اور ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں سے اظہار تشکر کیا۔ R