حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے کارگزار صدرنشین بھوپال ریڈی نے پی راجیشور ریڈی کو رکنیت کا حلف دلایا۔ گریجویٹ زمرہ کی ایم ایل سی نشست کے چناؤ میں راجیشور ریڈی نے کامیابی حاصل کی تاہم انہوں نے ابھی تک عہدہ کا حلف نہیں لیا تھا ۔ کونسل کے احاطہ میں کارگزار صدرنشین کے دفتر میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ۔ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی ، محمود علی ، سرینواس یادو ، سرینواس گوڑ ، جگدیش ریڈی ، ستیہ وتی راتھوڑ ، ارکان کونسل کے کویتا ، وانی دیوی ، دامودر ریڈی ، پی ستیش ، ٹی چنپا ریڈی ، سبھاش ریڈی ، ایم ایس پربھاکر راؤ ، گنگا دھر گوڑ، ارکان اسمبلی سی ایچ لنگیا ، بھاسکر راؤ ، بھرت کمار اور لیجسلیچر سکریٹری نرسمہا چاریلو اور کئی اہم شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے راجیشور ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔ R