حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) پی رتناکر نے آج پریس انفارمیشن آفس وجئے واڑہ میں میڈیا اور کمیونکیشن کے ڈائرکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ ڈائرکٹر سنٹرل بیورو آف کمیونکیشن آندھرا پردیش اور ڈپٹی پریس رجسٹرار جنرل آف انڈیا (PRBI) کے طور پر بھی اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انڈین انفارمیشن سرویس (IIS) کے ایک سینئر آفیسر رتناکر نے یہ چارج سنبھالنے سے پہلے سی بی سی ریجنل آفس وجئے واڑہ کے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات آندھرا پردیش کے مختلف فیلڈ پبلسٹی شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ اپنی خدمات کے دوران انہوں نے دوردرشن نیوز وجئے واڑہ، پی آئی بی حیدرآباد اور فیلڈ پبلسٹی ڈائرکٹوریٹ کڑپہ کے علاقائی نیوز کے شعبہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔2