پی سرینواس ریڈی اور پرشانت ریڈی کی چندر شیکھر راؤ سے ملاقات

   

نظام آباد۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعدبی آرایس سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی بانسواڑہ پوچارام سرینواس ریڈی اور رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے بی آرایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ متحدہ ضلع نظام آباد میں جملہ 9 اسمبلی حلقہ جات ہے ان میں بی آرایس پارٹی کو دو نشستیں بانسواڑہ ، بالکنڈہ پر کامیابی حاصل ہوئی تو کانگریس کو نظام آباد رورل ، بودھن ، جکل ، یلاریڈی میں کامیابی حاصل ہوئی تو بی جے پی کو نظام آباد اربن ، آرمور ، کاماریڈی میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ بی آرایس سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کا اجلاس سابق چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے طلب کیا تھا اس اجلاس میں منتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی تھی جس میں ضلع سے کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی بھی شامل ہے ۔