پی سری نیا کو ایس ایچ او کے عہدے پر ترقی

   

نارائن پیٹ ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی سری نیا ایس آئی کو ایس ایچ او مدور کے طور پر تقرر کیاگیا ہے۔ آج پی سری نیا نے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع ایس پی، نارائن پیٹ این وینکٹیشورلو سے ان کے دفتر میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے انہیں مشورہ دیا کہ پولیس اسٹیشن آنے والے تمام لوگوں کو یکساں انصاف فراہم کریں اور پولیس کا اعتماد بحال کریں۔ ان کے اندر عدم تحفظ کا احساس ختم کریں اور فرنڈلی پولیس نظام کو عام کریں۔