اسلام آباد : پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی یادگاری ویڈیو سے باہر کرنے پر پی سی بی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے لکھا کہ ’’ سری لنکا پہنچنے سے پہلے طویل پروازوں اور گھنٹوں کے ٹرانزٹ کے بعد، مجھے اپنی زندگی کا جھٹکا اس وقت لگا جب میں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کا شارٹ کلپ دیکھا جس میں دی گریٹ عمران خان کو مائنس کیا گیا ہے، سیاسی اختلافات کے علاوہ عمران خان عالمی کرکٹ کا آئیکون ہیں اور اپنے دور میں پاکستان کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر تیار کیا اور ہمیں ایک راستہ دیا، پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگنی چاہیے‘‘۔