پی سی بی کے دوملازمین کا کورونا سے انتقال

   

کراچی ۔ پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے آج صبح انتقال کرگئے۔فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔