پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑسے بودھن کے قائدین کی ملاقات

   

بودھن /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نونامزد ریاستی صدر کانگریس مہیش کمار گوڑ کی نامزدگی پر بودھن کے کانگریس پارٹی کے قائدین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ صدر ٹاون کانگریس بودھن شیخ محی الدین پاشاہ کی قیادت میں محمد غوث الدین سابقہ چیرمین بلدیہ بودھن منڈل صدر کانگریس ناگیشور راؤ ، یوتھ کانگریس صدر بودھن نوین سابقہ رکن بلدیہ بودھن شیخ وحید اور گنگا شنکر و دیگر سینئیر قائدین کا ایک وفد گاندھی بھون حیدرآباد پہونچ کر مہیش کمار گؤڑ کی شال پوشی و گلپوشی کی اور انہیں صدر پردیش کانگریس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔