پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کو تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد: 21؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ مسٹر طاہر بن حمدان نے آج گاندھی بھون میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے نامزد کیے جانے کے بعد گاندھی بھون میں ان کی یہ پہلی ملاقات تھی اور دونوں قائدین نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں کا تعلق نظام آباد اربن سے ہے اور یہ دونوں ضلع کے سینئر قائدین میں شمار کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ ان دونوں کا آبائی منڈل سرکنڈہ ہے جس کی وجہ سے بھی ان دونوں کے درمیان ابتدائی سے بہتر تعلقات ہے کانگریس پارٹی نے دونوں قائدین کو نظام آباد اربن سے اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیا تھا لیکن دونوں بھی ناکام رہے پارٹی نے ان کی خدمات کو نظر میں رکھتے ہوئے طاہر بن حمدان کو صدر نشین اردو اکیڈمی نامزد کیا تو مہیش کمار گاڑ کو ایم ایل سی اور صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔