پی سی مودی راجیہ سبھا کے نئے سکریٹری جنرل مقرر

   

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس کے سابق چیئرمین پی سی مودی کو راجیہ سبھا کا نیا سکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے جمعہ کے روزیہاں بتایا کہ مودی سبکدوش ہونے والے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی پی کے راماچاریلو کی جگہ لیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی کی تقرری پر راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے دستخط کئے ہیں۔ جناب مودی آج حلف لے سکتے ہیں۔ راماچاریلو کو مشیر بنایا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر راماچاریلو کی تقرری اس سال ستمبر میں کی گئی تھی ۔