مٹ پلی۔ سابق سرپنچ پوداری نرسا گوڑ کے فرزند یونت گوڑ حالیہ چند دن قبل ایس آر ایس پی کنال میں گر کر فوت ہوگئے تھے۔ آج سابق ایم پی مدھو یاشکی گوڑ اور ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے متوفی کے ارکان خاندان بشمول پوداری نرساگوڑ سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اظہار تعزیت و پرسہ دیئے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ انچارج جواڑی نرسنگھ راؤ، کومی ریڈی، لنگا ریڈی، ستیم ریڈی، انجی ریڈی اور دیگر موجود تھے۔
