پی نرسپا آرمور منڈل پریشد صدر اور ایم بوجا کلا نائب صدر منتخب

   

Ferty9 Clinic

آرمور /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل اور آرمور ڈیویژن کے مختلف منڈل جات کے منڈل پریشد صدور نائب صدور منڈل کوآپشن ممبرس کا انتخاب عمل میں لایا گاے ۔ اس طرح عہدیدار کوپی بابو کی نگرانی میں آرمور منڈل پریشد صدر نائب صدر کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ آرمور منڈل پریشد صدر کی حیثیت سے پی نرسیا ۔ ایم پی ٹی سی مچرلا اور نائب صدر کی حیثیت سے ایم بوچاکلا آلور ایم پی ٹی سی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ کوآپشن ممبر سید مختار اس طرح نندی پیٹ منڈل پریشد صدر وی سنتوش نائب صدر دیویندر کوآپشن ممبر سید حسینی اس طرح مورتاڑ منڈل پریشد صدر ایس سرینواس کوآپشن ممبر محمد امتیاز ، ویلپور منڈل پریشد صدر بی راجیندر نائب صدر بی سریش کوآپشن ممبر عبدالعزیز بھیمگل منڈل صدر آرمور مہیش اور کوآپشن ممبر محمد مجاہد کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر آرمور منڈل پریشد صدر نائب صدر منڈل پریشد کی ان کے حامیوں نے کثرت سے گلپوشی انجام دی ۔ ان تمام منڈل پریشد صدور نائب صدور کوآپشن ممبر کا تعلق ٹی آر ایس پارٹی سے ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کوآپشن ممبر کے متعلق کچھ مسلم مائنارٹیز افراد کو نظر انداز کیا گیا ۔ کیونکہ وہ پارٹی میں سرگرم رول ادا کر رہے تھے ۔