پی وی این آر ایکسپریس وے پر حادثات میں اضافہ ، کیمرے لگائے جائیں گے ، ہر پانچویں پلر پر کیمرے ہوں گے

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پی وی این آر ایکسپریس وے پر جو کہ ملک کا ایک طویل ترین 11 کلو میٹر طویل ایکسپریس وے ہے ، گاریوں کی تیز رفتاری اور خطرناک اوور ٹیکنگ کے باعث ہونے والے حادثات کی تعداد کو کم کرنے اس کے تدارک کی ایک کوشش میں ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے اس ایکسپریس وے پر آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکوگنائشن (ANPR) کیمروں کے ساتھ اسپیڈ ڈیٹیکشن سسٹمس کی تنصیب کی جائے گی ۔ کارکرد ہوجانے پر یہ سسٹم حد سے زیادہ رفتار سے چلائی جانے والی اور ٹریفک قواعد کے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کو کیمرے میں قید کرتا ہے جس سے مینول مداخلت کے بغیر رئیل ۔ ٹائم انفورسمنٹ ہوپاتا ہے ۔ نگرانی کرنے والے یہ کیمرے اس ایکسپریس وے پر ہر پانچویں پلر پر لگائے جائیں گے ۔ جس سے اس پورے ایکسپریس وے کی مسلسل نگرانی یقینی ہوگی ۔ یہ اقدام اس ایکسپرے وے پر حادثات میں اضافہ کے بعد آر ٹی اے کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے تسلیم کیا کہ اس تیز رفتار کاریڈر پر آٹو میٹیڈ انفورسمنٹ کے نہ ہونے اور ناقص ڈرائیونگ کے باعث حادثات پیش آرہے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے عنقریب سیفٹی انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔۔ A