حیدرآباد۔/2 فبروری،( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے پر لاپرواہی اور تیز رفتاری سے امپورٹیڈ کاریں چلانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ آج صبح 9:30 بجے ایکسپریس وے پر لیمبوگینی اور آڈی کاروں کو تیز رفتاری سے چلائے جانے کی اطلاع پر دو پولیس کی ٹیموں کو ایکسپریس وے پر روانہ کیا گیا اور ان کاروں کا تعاقب کرنے کے بعد دو کار ڈرائیورس پرتیک اور چیتن کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں امپورٹیڈکاروں کو ریسنگ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا اور انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے کار چلارہے تھے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔