پی وی این آر ایکسپریس وے آج سے جزوی بند

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) پی وی این آر ایکسپریس وے کے داخلہ پوائنٹس واقع آرام گڑھ (اگریکلچر کالج گیٹ) اور شیورام پلی بالا ریمپ رنگ و روغن اور مرمت اور بی ٹی روڈ کے کاموں کے سبب 22 اپریل سے بند کردیئے جائیں گے اور چند دن بعد کام کی تکمیل پر دوبارہ کھولے جائیں گے۔ اس دوران مسافرین کو راجندر نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن کی حدود میں حیدرآباد کی سمت روانگی کے لئے پی وی این آر ایکسپریس وے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لیکن آرام گڑھ، شمس آباد، آر جی آئی اے کی سمت جانے والی ٹریفک کو حیدرآباد سے حسب معمول پی وی این آر ایکسپریس پر روانگی کی اجازت رہے گی۔ مسافرین کی سہولت کے لئے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ راجیو گاندھی ایرپورٹ شمس آباد سے حیدرآباد کی سمت جانے والے مسافرین پی وی این آر ایکسپریس وے سے براہ آرام گڑھ شیورام پلی پی ڈی پی چوراہا، اپرپلی، حیدر گوڑہ، عطاپور، ریتی باؤلی، مہدی پٹنم اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ چندرائن گٹہ اور زو پارک روڈ (بہادر پورہ)، شیورام پلی سے آنے والے مسافرین پی وی این آر ایکسپریس کے نیچے سے براہ شیورام پلی، پی ڈی پی چوراہا، اپرپلی، حیدر گوڑہ، عطاپور، ریتی باؤلی، مہدی پٹنم روانہ ہوسکتے ہیں۔