22 کروڑ روپئے کے مصارف ریاستی وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں ایرپورٹس کو روانہ ہونے کیلئے تعمیر کردہ پی وی ایکسپریس وے کے دو ریمپس عوام کیلئے دستیاب گئے ہیں۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ان ریمپس کا آج افتتاح کیا۔ اس تقریب میں ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، رکن اسمبلی پرکاش گوڑ، ارکان قانون ساز کونسل مہیندر ریڈی، وائی ملیشم میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ 22 کروڑ روپئے کے مصارف سے عطاپور کے پلر نمبر 164 کے قریب یہ ریمپس تعمیر کئے گئے ہیں۔ ان ریمپس کی تعمیر پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہائی ٹیک سٹی جانے والے مسافرین کو اوپرپلی کے پاس اتر کر ٹولی چوکی، آئی ٹی کاریڈار کے دوسرے مقامات کو پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپر پلی کے پاس دوسرے ریمپ کا استعمال کرتے ہوئے پی وی این آر ایکسپریس وے کے ذریعہ آر جی سی اے کو پہنچ سکتے ہیں۔ ان ریمپس کے عوام کو دستیاب ہوجانے سے راجندر نگر، اپر پلی، بدویل جیسے علاقوں میں ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔