پی وی سندھو کی واپسی

   

Ferty9 Clinic

کوالالمپور،7جنوری (یواین آئی ) ملیشیا اوپن سوپر1000 ٹورنمنٹ کے پہلے روز ہندوستانی ستاروں نے شاندار آغازکیا ہے ۔ چار ماہ تک میدان سے دور رہنے والی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے اپنی واپسی کا جشن ایک شاندار جیت سے منایا، جبکہ دنیا کی ٹاپ جوڑیوں میں شامل ساتوک اور چراغ نے بھی اپنے پہلے ہی میچ میں فتح کا جھنڈا گاڑدیا۔ خاتون سنگلزکے پہلے راؤنڈ میں پی وی سندھوکا مقابلہ چینی تائپے کی سونگ شو یون سے تھا۔51 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں سندھو نے13-21 اور20-22 سے کامیابی حاصل کی۔ سندھو کی واپسی اہم تصور کی جارہی ہے ۔