حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے سینئیر آئی پی ایس آفیسر پی وی سنیل کمار جنہیں نرساپورم کے اس وقت کے ایم پی اور موجودہ ڈپٹی اسپیکر رگھوراما کرشنا راجو کے مبینہ حراستی تشدد کیس میں اہم ملزم A1 کے طور پر نامزد کیا گیا ہے پیر کو گنٹور سی سی ایس پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے پیش ہوئے ۔ یہ پیشی سابقہ وائی ایس آر حکومت سے متعلق کیس کے سلسلے میں ہے ۔ سنیل کمار سے پوچھ گچھ کی نگرانی تفتیشی افسر وجیانگرم کے ایس پی دامودر کررہے ہیں ۔ انہیں ابتدائی طور پر 26 نومبر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ جس میں انہیں 4 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ لیکن انہوں نے خاندان کے افراد کی خرابی صحت کی وجہ سے توسیع کی درخواست کی تھی اس کے بعد انہیں دوسری نوٹس 6 دسمبر کو جاری کی گئی تھی اور انہیں 15 دسمبر کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔۔ ش
