حیدرآباد۔28جون(سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نرسمہا راؤ نے اپنے دور حکومت کے دوران معاشی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیف منسٹر نے نرسمہا راؤ کے دور حکومت میں کئے گئے معاشی اصلاحات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ریاست میں دوسرے قائدین نے بھی پی وی نرسمہا راو کو ان کے 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ہے ۔