پی ٹی آئی احتجاج کے درمیان سپریم کورٹ بل منظور

   

اسلام آباد: پاکستان کی سینیٹ نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کی منظوری دیدی ۔ اس بل کی منظوری کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار محدود ہو جائے گا۔ یہ بل ایک روز قبل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد جمعرات کو سینیٹ کو بھیجا گیا تھا۔ کم از کم 60 سینیٹرز نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 19 اراکین پارلیمنٹ نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔بل پر حتمی رائے شماری سے قبل اس کو مزید بحث کیلئے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون کے پاس بھیجنے کی تحریک پیش کی گئی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد بل کی فوری منظوری کیلئے تحریک پیش کی گئی جسے بیشتر اراکین اسمبلی نے منظور کر لیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجوزہ قانون اپیلوں میں علیحدہ وکیل مقرر کرنے کا حق فراہم کر رہا ہے ۔