پی ٹی اوشا و دیگر شخصیات راجیہ سبھا کیلئے نامزد

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے مشہور ایتھلیٹ پی ٹی اوشا، مشہور موسیقار الائیاراجا، انسان دوست ویریندر ہیگڈے اور اسکرین رائٹر۔ ڈائریکٹر وی وجیندر پرساد کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چاروں شخصیات کا تعلق جنوبی ہند کی ریاستوں سے ہے۔پی ٹی اوشا کا تعلق کیرالا سے ہے اور الیاراجا، جو ایک دلت ہیں، کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔اسکرین رائٹر پرساد کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور وہ “RRR’’، “باہوبلی’’ سیریز اور “بجرنگی بھائی جان’’ جیسے بلاک بسٹر کے لیے جانے جاتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر چاروں نامزد امیدواروں کو مبارکباد دی۔