حیدرآباد 30 اگسٹ (سیاست نیوز) گیمس، ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور انٹریکٹیو میڈیا سلیوشنس فراہم کرنے والی امریکہ کی کمپنی، پول ٹو وِن انٹرنیشنل (PTW)، جس کے دنیا کے 10 ممالک میں 16 آفسیس ہیں، حیدرآباد میں اس کے آپریشنس کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ کمپنی آئندہ دو، تین سال میں حیدرآباد میں اس کے آپریشنس شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پی ٹی ڈبلیو انٹرنیشنل کے سی ای او ڈیبورا کرکھام نے کہاکہ وہ اکٹوبر 2016 ء میں حیدرآباد میں داخل ہوئے ہیں اور یہاں تین سال میں ہمارے آپریشنس شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔
