پی پی ای سوٹ ڈاکٹروں کیلئے بڑی مصیبت

,

   

رائے پور: آئی اے ایس آفیسر اونیش شرن نے ٹوئیٹر پر ایک ڈاکٹر کے جھریوں والے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ زندہ شخص کا ہاتھ اس قدر بری حالت میں کیونکر ہوسکتا ہے۔ اونیش نے بتایا کہ 10 گھنٹے کورونا وائرس ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر نے جب اپنا پی پی ای سوٹ اور اپنے گلوز نکالے تب اس کے ہاتھوں کا یہ حال دیکھنے میں آیا۔ چھتیس گڑھ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 2009 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر نے کہا کہ اگلے محاذ پر طبی خدمات انجام دینے والے ہیروز کو سلام ۔ ڈاکٹر کے ہاتھ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا کہ ہم تمام ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹاف کو ان کی خدمات پر سلام کرتے ہیں۔