پی پی ای کٹس و سینیٹائزرس کیلئے آن لائین ادائیگی نہ کریں : سی بی آئی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ملک کی تمام ریاستوں و مرکزی زیر انتظام علاقوں کو انٹرپول کی رپورٹ کے پیش نظر یہ آگاہ کیا ہے کہ وہ پی پی ای کٹس اور سنیٹائزرس کی خریدی کیلئے بلا تحقیق آن لائن رقومات ادا نہ کریں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی دھوکہ باز موجودہ کوویڈ ۔ 19 کی صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پی پی ای کٹس و ہینڈ سنیٹائزرس فراہم کرنے کے بہانے آن لائن رقومات حاصل کر رہے ہیں۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے معاملات رونما ہونے ہیں جس میں بین الاقوامی دھوکہ بازوں نے کئی کمپنیوں اور دواخانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس کے پیش نظر انٹر پول نے ایک انتباہ جاری کیا ہے جس کے تحت سی بی آئی نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کو آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ اشیاخریدنے عجلت نہ کریں اور آن لائن رقومات کی ادائیگی سے بچیں۔