پی پی ای کٹس پہن کر جوڑے نے شادی کرلی

   

جئے پور : راجستھان کووڈ۔19 سنٹر پر پی پی ای کٹس پہن کر ایک جوڑے نے شادی کرلی ۔ راجستھان کے ضلع بارن میں واقع موضع کلواڑہ میں کووڈ۔19 سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر شادی منعقد کی گئی ۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک جوڑا پی پی ای کٹس پہن کر شادی کے منتروں کے درمیان ایک دوسرے کو پھول کا ہار پہنارہے ہیں ۔ شادی شدہ جوڑا کووڈ۔19 سے متاثر تھا ۔ شادی مقرر تھی ۔ شادی کے دن ہی ان دونوں کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا جس پر دونوں نے شادی منسوخ کرنے کے بجائے پی پی ای کٹس پہنتے ہوئے شادی کے رسومات انجام دیئے ۔