پی ڈی ایس مافیا کا ایک اور ریاکٹ بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9 اگسٹ (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشنس ٹیم رچہ کنڈہ کل ایک بڑی کارروائی کے بعد آج ایک اور پی ڈی ایس مافیا ٹولی کو بے نقاب کردیا۔ ایس او ٹی ملکاجگیری زون نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس وی ناگارام میں دھاوا کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 40 ٹن عوامی تقسیم نظام (راشن کے چاول) کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی کے مطابق 32 سالہ غیاث الدین، 24 سالہ اصغر حسین، 19 سالہ تبریز، 19 سالہ بلال اور 18 سالہ افسر ساکنان مشیرآباد بھولکپور کو گرفتار کرلیا۔ غیاث الدین گوداموں سے چاول حاصل کرتا تھا۔ پی ڈی ایس چاول کے ایجنٹس سے اس کے تعلقات ہیں اور یہ شخص عوام سے بھی کم قیمت میں چاول خرید کر زائد قیمتوں میں پڑوسی ریاستوں اور رائس مل کے مالکین کو فروخت کرتا تھا۔ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹاٹا ٹرالی، سیل فون، چاول اور موٹر سیکل کو بھی ضبط کرلیا جس کی جملہ مالیت 8.7 لاکھ بتائی گئی ہے۔