حیدرآباد : پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں پولیس نے پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کو بے نقاب کردیا۔ انسپکٹر پولیس کالا پتھر سدرشن نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس کالاپتھر تاڑبن چوراہے پر تلاشی لے رہی تھی کہ ایک ٹاٹا ایس آٹو مشتبہ انداز میں جارہا تھا۔ پولیس نے اس آٹو کو روک کر تلاشی لی جس میں پی ڈی ایس چاول موجود تھے۔ پولیس نے ڈرائیور فیروز کو فوری حراست میں لے لیا اور چاول کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ آٹو میں تین کنٹل چاول موجود تھے۔ پولیس کے مطابق فیروز نے بتایا کہ چاول محمد نامی شخص کی ہدایت پر منتقل کررہا تھا۔ کالاپتھر پولیس نے آٹو، چاول اور ڈرائیور کو سیول سپلائی محکمہ کے حوالے کردیا۔