نارائن پیٹ 10/اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع سے پڑوسی ریاست کرناٹک کو غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس چاول منتقل کرنے کے لئے زخیرہ کیا گیا تھا اطلاع ملتے ہی نارائن پیٹ ٹاسک فورس پولس نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے بھیمپا نامی شخص نارائن پیٹ مستقر کے محلہ گوپال پیٹ میں ایک شیڈ میں پی ڈی ایس چاول کو غیر قانونی ذخیرہ کئے ہوئے تھا ۔ٹاسک فورس، نارائن پیٹ پولیس نے مشترکہ چھاپے مارا اور 16 پی ڈی ایس چاول کا تھیلے ضبط کرلئے ، پولس تھانے کے اے ایس آئی حکام نے بتایا کہ پنچنامے کے بعد بھیمپا کے خلاف تحقیقات اور مقدمہ درج کرلیا ہیں۔اے ایس آئی نے انتباہ دیا کہ نارائن پیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پی ڈی ایس چاول کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے، نقل و حمل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
قمار بازی اڈے پر پولیس کا دھاوا
یلاریڈی /10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی جنگلاتی علاقہ میں جوا کھیلنے والے چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ سب انسپکٹر ارون کمار کی تفصیلات کے مطابق شٹ پلی سنگاریڈی جنگلات میں جوا کھیلنے کی ٹھوس اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرکے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کے ہاں سے 7700 روپئے نقد رقم 6بائیک گاڑیاں اور پانچ سیل فونس ضبط کرلئے ۔ چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔