پی ڈی ایس کا ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا اناج غائب، گودام مہر بند

   

پوربندر: پی ڈی ایس کے گودام سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا اناج غائب ہوگیا جس کے بعد حکومت نے پوربندر میں ذخیرہ کرنے کی سہولت کو مہر بندکردیا۔ ضلع پوربندر کی انتظامیہ نے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے گودام کو مہر بندکردیا اور اندرونی انکوائری کے بعد غلطی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر ہیرل دیسائی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا راناواو پی ڈی ایس کے گودام سے گندم اور چاول کے تقریباً 7000 تھیلے غائب ہیں جن کی قیمت ایک کروڑ سے1.5 کروڑ کے درمیان ہے، اس لئے گودام کو مہر بندکر دیا گیا ہے۔