پی ڈی ایس کو شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا:سرسا

   

نئی دہلی 11جولائی (یواین آئی) دہلی کے خوراک و سپلائی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے جمعہ کو کہا کہ عوامی تقسیم کاری نظام (پی ڈی ایس) کو شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے محکمہ تمام 1967 مناسب قیمت کی دکانوں پر ای-پاس مشینوں کو ڈیجیٹل وزن مشینوں سے منسلک کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے ۔ سرسا نے خوراک محکمہ کے حکام اور دہلی سرکاری راشن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد آج یہ معلومات دیں۔