سری نگر ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے انتظامیہ نے سینئیر پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر کے خلاف بھی سخت پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے ) لاگو کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ بات بتائی ۔ اختر کشمیر میں ایسے چھٹے اصل دھارے کے لیڈر بن گئے جن کو متنازعہ پی ایس اے کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے جسے 1978 میں لاگو کیا گیا تاکہ لکڑیوں کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے ۔ کشمیر انتظامیہ پہلے ہی فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ علی محمد ساگر اور سارا مدنی کو پی ایس اے کے تحت ماخوذ کرچکا ہے ۔ ۔