سرینگر: جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کو اس وقت جھٹکا لگا جب مظفر حسین بیگ نے کل پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ مظفر حسین پی ڈی پی کے شریک بانی ہیں اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ مظفر حسین بیگ جموں کشمیر میں ہو رہے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابت میں سیٹوں کی تقسیم سے ناراض تھے۔
