پی کیشو اے پی اسمبلی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین منتخب

   

Ferty9 Clinic

قائد اپوزیشن چندرا بابو کی سفارش پر اسپیکر کی منظوری
حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاستی قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدرنشین عہدے پر اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سینئیر قائد و رکن اسمبلی مسٹر پی کیشور کا انتخاب عمل میں آیا ۔ قائد اپوزیشن چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر بی کیشور کے نام کو صدرنشین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے پیش کیا تھا ۔ جسے اسپیکر سیتارام نے منظور کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صدرنشین کا عہدہ کابینی وزیر کے درجہ کے مماثل ہوتا ہے اور اس عہدے کے حصول کیلئے تلگودیشم کے ارکان اسمبلی میں کافی مسابقت پائی گئی ۔ اس طرح پبلک اکاونٹس کمیٹی صدرنشین عہدے کے حصول کیلئے دعویداروں میں مسرس جی سرینواس راؤ ، این چنا راجیا ، کے بلرام ، سابق وزراء جی رام موہن ، ستیہ پرساد اور گنا بابو ارکان بھی شامل تھے ۔ لیکن قائد اپوزیشن چندرا بابو نائیڈو نے بالاخر تمام پارٹی قائدین کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد ضلع اننت پور کے حلقہ اسمبلی اور واکونڈا کی نمائندگی کرنے والے مسٹر پی کیشو کو کمیٹی صدر نشین عہدے پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا ۔