استنبول : ترک خفیہ ایجنسی اور ازمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردتنظیم پی کے کے کی آسٹریا میں شاخ سے منسوب ایک اہم کارندہ خضر کورکْت گرفتار کرلیا گیا۔ حفاظتی ذرائع کا کہنا ہیکہ خضر کورکت آسٹریا میں دہشت گرد تنظیم کی بعض شاخوں کا نگراں رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ترک خفیہ ایجنسی اور ازمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں خضر کورکت کو 22 جولائی کے روزترکیہ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔