حیدرآباد ۔ 8 ؍ مارچ (سیاست نیوز) پے اینڈ اکاؤنٹس میں بحیثیت آفسر خدمت انجام دینے والے پی راماراؤ ایک بل کی منظوری کے لئے 5000/- روپے بطور رشوت طلب و قبول کرتے ہوئے محکمہ انسداد رشوستانی ( اے سی بی) کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ محکمہ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز میں بحیثیت ڈپٹی انسپکٹر کام کرنے والے کے کرشنا نے بقایاجات کی 1,78,737 روپئے سے متعلق بل کی منظوری کے لئے اکاؤنٹس آفیسر پی راما راؤ سے رابطہ کیا تھا جس پر متعلقہ آڈیٹر گوپی ناتھ اور اکاونٹس آفیسر راماراؤ نے 5000/- روپئے رشوت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چنانچہ کرشنا نے اے سی بی میں شکایت کی اور گذشتہ روز کارروائی کے دوران راماراؤ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ۔