حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آج تازہ کارروائی میں پے اینڈ اکاونٹ آفس کے ایک اور عہدیدار کو گرفتار کرلیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے آج کارروائی میں پی گوپی ناتھ اڈیٹر پے اینڈ اکاونٹ آفس کو گرفتار کرلیا جس نے ایک درخواست گذار سے 5000/- روپئے بطور رشوت مانگی تھی جو سٹی انسپکٹر آف سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے کرشنا نے زیر التواء تنخواہ کے بلز کی منظوری کیلئے درخواست دی تھی اور ان بلز کی منظوری کیلئے گرفتار عہدیداران نے 5 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی ۔ اے سی پی کے عہدیداروں نے 7 مارچ کے دن پے اینڈ اکاونٹ کے ایک عہدیدار ٹاٹا راما راؤ لیبر سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔