حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پے ٹی ایم کی جانب سے ایک سرویس کا آغاز کیا گیا ہے جس سے یوزرس فوری ان کی یو پی آئی ٹرانزیکشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اس نئی سرویس سے پے ٹی ایم یوزرس ایک ڈاؤن لوڈیبل پی ڈی ایف فارمٹ میں کسی تاریخ کے رینج یا مالیاتی سال کیلئے ان کا یو پی آئی اسٹیٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں جس میں ہر معاملت کے بارے میں تفصیلی معلومات ہوگی ۔۔