نئی دہلی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پے منٹس پلیٹ فارم
Paytm
نے ہفتہ کو کہا کہ پی ایم۔ کیئرس فنڈ برائے کووڈ۔ 19 بحران کیلئے اس کے پاس جمع عطیات 100 کروڑ روپئے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ یہ رقم محض زائد از 10 دنوں میں جمع ہوگئی۔ پے ٹی ایم نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ 500 کروڑ روپئے پی ایم۔ کیئرس فنڈ کیلئے عطیہ دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ ہر عطیہ کیلئے یا پے ٹی ایم پر ویالٹ، یو پی آئی یا پے ٹی ایم بینک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی گئی کوئی بھی دیگر ادائیگی پر وہ 10 روپئے تک اضافی عطیہ دے گا۔