چاؤش کی اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات

   

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے عہدہ وزارت خارجہ سنبھالنے پر جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی کو مبارکباد پیش کی۔چاوش اولو کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی کے ساتھ ویڈیو ٹیلی کانفرنس کی۔چاوش اولو نے کہا ہے کہ “مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بات چیت کی۔ ہم، اپنے تاریخی دوستانہ تعلقات سے ہم آہنگ، اسٹریٹجک ساجھے داری کو بلند سطح پر لے جانے کے بارے میں پْر عزم ہیں”۔