سدی پیٹ میںمنعقدہ ’آپریشن اسمائل ‘ جائزہ اجلاس سے اے سی پی یادگیری کاخطاب
سدی پیٹ یکم جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکم جنوری تا 31 جنوری 2025 تک منعقدہ ’’آپریشن اسمایل -‘‘ کے بارے میں پولیس کمشنر کے احکامات کی روشنی میں نودل افسر سی سی ایس اے سی پی اے. یادگیری نے کیئر ٹیکرز، پولیس افسران اور عملے کے ساتھ کمشنر آفس میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر سی سی ایس اے سی پی یادگیری نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کے گمشدہ یا چھوڑے گئے بچوں اور مزدور بچوں کو شناخت کرکے ان کے والدین کو کونسلنگ کے بعد ان کے حوالے کرنا یا انہیں بحالی مراکز بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی بچوں سے بھیک منگوانے یا مزدوری کرانے والے افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہر ڈویژن کے تحت ایک ایس آئی اور چار عملے کو خاص طور پر تعینات کیا جائے گا تاکہ اس کام کو موثر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جیسے ’’درپن ایپ‘‘ بچوں کی شناخت آسان ہو جائے گی۔ ضلع کے تین ڈویژنس، یعنی سدی پیٹ، گجویل، اور حسن آ باد میں افسران اور عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ سدی پیٹ ڈویژن کے ایس آئی سرینواس، گجویل ڈویژن کے ایس آئی محمد اسماعیل، اور حسن آ باد ڈویژن کے ایس آئی ابھیلاش کو ہر ڈویژن کے لیے دو خاتون کانسٹیبلس اور دو کانسٹیبلس کے ساتھ چار افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اگر کہیں بھی بچوں کو مزدوری میں مشغول یا زبردستی بھیک منگوانے کا پتہ چلے تو فوراً مذکورہ ایس آئیز کے نمبروں پر، ڈائل 100، یا سدی پیٹ پولیس کنٹرول روم کے نمبر 8712667100 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کی تفصیلات کو مکمل رازداری کے ساتھ رکھا جائے گا۔ اس اجلاس میں کنٹرول روم انسپکٹر مالیش گوڑ، سی سی آر بی انسپکٹر راماکرشنا، ویمن پولیس اسٹیشن انسپکٹر درگا، ایس آئیز سرینواس، محمد اسماعیل، ابھیلاش، اور پولیس عملے کے دیگر افراد نے شرکت کی۔