چائلڈ کمیشن نے رہائشی اسکول کے ہاسٹل میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا

   

رائے پور، 31 اگست (یواین آئی) چائلڈ کمیشن کی چیرپرسن ڈاکٹر ورنیکا شرما نے اسکول کے ہاسٹل میں بچوں کے ساتھ ذیادتی کی اطلاع ملنے کے بعد آج رائے پور ضلع کے ایک رہائشی اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور کیس کی مکمل معلومات حاصل کی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ ایک ٹیچر نے بچوں کو مارا پیٹا۔ متاثرہ بچوں نے بتایا کہ اسکول کے جغرافیہ کے ٹیچر نے انہیں مارا پیٹا۔ اس مارپیٹ کی وجہ سے ایک بچے کے ہاتھ اور ٹانگ میں معمولی فریکچر آیا ہے ۔ متاثرہ بچے کی حالت دیکھ کر اسکول کے پرنسپل نے فوری طور پر اس کا ایکسرے کروایا جس میں ہاتھ میں فریکچر اور ٹانگ میں چوٹ کا انکشاف ہوا۔ چائلڈ کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ورنیکا شرما نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معاملے کا نوٹس لیا اور کمیشن کی کارروائی شروع کردی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیس کی تفتیش متاثر نہ ہو، قصوروار ٹیچر کو معطل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔