نئی دہلی، 29 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو جھارکھنڈ کے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی درخواست پر ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کیا جس میں بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی کی درخواست کو مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا اور اسے ایک ہفتے کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی پارٹ ٹائم ورکنگ ڈے بنچ نے یہ حکم دیا۔بنچ نے اپنے حکم میں کہاکہ “جھارکھنڈ کے مستقل وکیل کو نوٹس جاری کرنے کی آزادی ہے ۔ نوٹس کو ای میل کے ذریعے ہائی کورٹ کو بھیجا جائے ۔ (متعلقہ) فریقین کو نوٹس دیا جاتا ہے ۔ ہم اگلی تاریخ کو معاملہ نمٹا دیں گے ۔