حیدرآباد۔ چائنیز مانجہ کو فروخت کرنے پر منگل ہاٹ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر پتنگ کی دکانات پر چائنیز مانجہ کی فروخت کے خلاف خصوصی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلہ میں منگل ہاٹ پولیس نے راکیش سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ انسپکٹر منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن مسٹر جی رنویر ریڈی نے بتایا کہ راکیش سنگھ آریہ سماج منگل ہاٹ علاقہ میں پتنگ کا کاروبار کرتا ہے اور وہ ممنوعہ چائنیز مانجہ فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف تحفظ ماحولیات ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 59 چائنیز مانجہ کے بنڈلس برآمد کرلئے ہیں۔