چائے دینے سے بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ جگت گیری میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں چائے دینے سے بیوی کے انکار پر شوہر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس جگت گیری گٹہ کے مطابق 35 سالہ اڑوایا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور جگت گیری گٹہ کے علاقہ بالایا نگر کا ساکن تھا ۔ اتوار ہونے کے سبب کل یہ شخص مکان میں تھا اور اس نے اس کی بیوی سے چائے کی خواہش کی جس پر اس کی بیوی جیوتی نے چائے دینے سے انکار کردیا اور اس دوران دونوں میں بحث و تکرار ہوئی جس کے سبب شوہر اڑوایا نے مکان کے قریب ہی واقع بڑے پانی کے گڑھے میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔