چائے فروخت کرنے والے ملک کو دھوکہ نہ دیں: کے ٹی آر

   

فلم اسٹار رجنی کانت کو ترقی نظر آرہی ہے ، اپوزیشن کو نہیں، ہریش راؤ

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بالواسطہ وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چائے فروخت کرنے والے ملک کو دھوکہ نہ دیں۔ آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 13,300 ڈبل بیڈروم مکانات غریب عوام میں تقسیم کئے گئے ۔ اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور کے دونڈگل میں منعقدہ ایک تقریب میں کے ٹی آر نے ایک خاتون کو ڈبل بیڈروم مکان کی چابی حوالے کرتے ہوئے اس سے سوال کیا کہ وہ کیا کرتی ہیں ۔ خاتون نے کہا کہ وہ چائے فروخت کرتی ہے تب کے ٹی آر نے کہا کہ چائے فروخت کرنے والے ملک کو دھوکہ نہ دیں ۔ان ریمارکس پر خاتون حیرت زدہ رہ گئی ۔ کے ٹی آر نے خاتون کو کہا کہ وہ پریشان نہ ہو یہ ریمارکس چائے فروخت کرتے ہوئے ملک کو دھوکہ دینے والوں کیلئے ہیں ۔ ان ریمارکس پر شہ نشین پر موجود قائدین نے قہقہہ لگادیا کے ٹی آر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قائدین دہلی بنگلور سے حیدرآباد پہونچکر ہتھیلی میں جنت دیکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان پر ہرگز بھروسہ نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جن 6 وعدوں کا اعلان کیا ہے ۔ اس پر عمل آوری ناممکن ہے ۔ ان پر بھروسہ کرنا اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا ۔ گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ابھی تک 30 ہزار مکانات تقسیم کردئے گئے ہیں ۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کی ترقی کی ٹاملناڈو میں رہنے والے فلم اسٹار رجنی کانت نے ستائش کی ہے ۔ رجنی کانت کو ترقی نظر آرہی ہے ۔ مگر تلنگانہ کے اپوزیشن جماعتوں کو نظر نہیں آرہی ہے ۔ اسمبلی حلقہ پٹن چیرو کے کلور میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کے ڈیکلریشنس اور گیارنٹیز پر بھروسہ نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی جن ریاستوں میں برسر اقتدار ہے وہاں تلنگانہ جیسی کوئی فلاحی اسکیمات نہیں ہے ۔ اقتدار حاصل کرنے کیلئے دونوں جماعتیں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں ۔ ن